Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی جہاز” مریم ”اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود غزہ کے طرف روانہ ہو گا

palestine_foundation_pakistan_gaza-aid-boat-convoy-lebanese-and-foreign-women-activists-mariam

لبنانی امدادی جہاز مریم کے منتظمین نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود اتوار کو امدادی سامان کسی بھی صورت میں غزہ وادی کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غزہ وادی پچھلے چار سال سے اسرائیلی محاصرے میں ہے۔امداد ی جہاز کے کو آرڈینیٹر سمر الحاج نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امدادی جہاز شمالی لبنان طرابلس سے شام کی طرف روانہ ہو گا اور وہاں سے پھر غزہ وادی کی طرف روانہ ہو گا الحاج نے اسرائیل پر واضح کیا کہ” ان کے پاس ہتھیار ہیں،طاقت ہے ،لیکن ہمارا اللہ پر ایمان ہے،اور فلسطینی کاز کے ساتھ ہمدردی،اس لئے ہم مریم کو روانہ کر رہے ہیں،آپ جو بھی کرنا چاہے کرلیں”ثمر الحاج نے انکشاف کیا کہ امدادی قافلے پر کافی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی کہ وہ اس منصوبے کو ترک کریں ،لیکن بعد میں وہ لوگ پھر قائل ہو گئے اور اس امدادی قافلے کے اہداف ان کی سمجھ میں آ گئے۔ سمر الحاج نے محصورین غزہ کو اپنے پیغام میں یقین دلایا ہے کہ مریم اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے کا باعث بنے گا۔انہوں نے تین مہینے پہلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور عام لوگوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کی۔ سمر الحاج نے واضح کیا کہ لبنانی حکام سے باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کی تقریباََ70خواتین امدادی قافلے میں شریک ہونگی۔ امدادی سامان میں زیادہ تر سرطان کے مریضوں کیلئے ادویات ،بچوں کی ضروریات اور دیگر انسانی ضروریات کا سامان موجود ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan