Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

النقب جیل سے الشیخ حسن یوسف کا خط، اظہار ہمدری پر اسماعیل ھنیہ کا شکریہ

sheikh-hasan-yusuf-hamas-leader اسرائیلی جیل انتقب میں قید الشیخ حسن یوسف نے اظہار ہمدردی کرنے پر فلسطینی آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے النقب جیل سے خط میں اسماعیل ھنیہ سے کہا ہے کہ وہ عہد کرتے ہیں کہ حق پر قائم رہیں گے۔ الشیخ حسن یوسف نے لکھا ہے کہ ”جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن لوگوں نے ہمارے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور اسیران کی ہمت باندھی۔ ہمدردی کے جذبات کا ان پر اور ان کے اہل خانہ پر گہرا اثر ہے، یہ زخموں پر مرہم کے مترادف ہے۔” الشیخ حسن یوسف نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں اور غزہ کی آئینی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میری زبان اور قلم ان الفاظ سے قاصر ہے جس کے آپ لوگ مستحق ہیں۔ بالخصوص تحریک کے رہنما جو جیلوں کے اندر اور باہر علم حق بلند کیے ہوئے ہیں۔” الشیخ حسن یوسف نے خط میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے صبر کا ذکر کیا جو اللہ کی رضا پر راضی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan