Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

القسام کے شہداء مزاحمت کی علامت رہیں گے: اسلامی جہاد

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جہاد تحریک فلسطین نے القسام بریگیڈز اور اسلامی تحریکِ مزاحمت’حماس‘ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان ممتاز قائدین کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے غزہ میں دو برس سے جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران قابض اسرائیل کی قتل و غارت کی مشین کے سامنے بے خوف ہو کر مزاحمت کی۔

حماس نے بیان میں کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے سامنے القسام کے شہید قائدین محمد السنوار، محمد شبانہ، حکم العیسی، رائد سعد اور حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کرتی ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ قائدین دشمن کے مقابلے میں ڈٹے رہے آگے بڑھتے ہوئے لڑے ،پیٹھ نہیں پھیری اور شدید ترین حملوں کے باوجود ان کے حوصلے پست نہ ہوئے۔ انہوں نے قابض اسرائیلی جارحیت کے مقابل اپنی جانیں اور اپنا خون نچھاور کیا۔

اسلامی جہاد کے بیان میں کہا گیا کہ ان شہید قائدین کا خون جس نے فلسطین کی سرزمین کو سیراب کیا وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مینار بن کر رہے گا جو انہیں قربانی اور فداکاری کے راستے پر گامزن رکھے گا یہاں تک کہ سرزمین اور مقدس مقامات کو قابض دشمن کے پنجے سے آزاد کرا لیا جائے۔

حماس نے اس امر پر بھی زور دیا کہ القسام بریگیڈز، سرايا القدس اور مزاحمت کی تمام قوتوں کے مجاہدین کے خون کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے تمام شہدا کا لہو قابض اسرائیل کو شکست دینے اور اس کے استعماری منصوبے کو فلسطین کی زمین پر ناکام بنانے کی جدوجہد میں عزم اور ارادے کا اصل سرمایہ بنا رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan