Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام کی تحویل میں موجود اسرائیلی جنگی قیدی کی صحت خراب

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے پیر کی شام بتایا ہے کہ بریگیڈز کے زیر حراست دشمن قیدیوں میں سے ایک کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

ایک مختصر بیان میں قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم قسام بریگیڈز کے زیر حراست دشمن قیدیوں میں سے ایک کی صحت کی خرابی کا اعلان کرتے ہیں اور ہم آنے والے گھنٹوں میں اس کی مزید تفصیل شائع کریں گے۔

القسام کے ترجمان نے بیمار صہیونی قیدی کی شناخت کے بارے میں کوئی اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس “قیدی شہریوں” کی صورت حال کی ذمہ دار ہے- تل ابیب کی تفصیل کے مطابق یہ کہ “اسرائیل” مصر کی ثالثی کے تحت ان کی واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب “اسرائیلی” چینل 13 نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ حماس کے قیدیوں میں سے کسی ایک کی صحت کے حوالے سے اعلان پر تب تک تبصرہ نہ کریں جب تک معاملہ واضح نہیں ہو جاتا۔

اسی تناظر میں اخبار’معاریو‘ نے کہا کہ “اسرائیلی” عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ قیدیوں کے اہل خانہ کو حماس کے زیر حراست ان کے بیٹوں کی حالت کے بارے میں قابل اعتماد معلومات فراہم کرے۔

عبرانی چینل 12 نے ایک “اسرائیلی” سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ “ابو عبیدہ کے ٹویٹ کی تصدیق کے لیے کوئی نئی انٹیلی جنس معلومات نہیں ہیں۔”

ذریعے نے ابو عبیدہ کے ٹویٹ کو حماس کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں ٹھہرے ہوئے پانی کو ہلانے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش” قرار دیا۔

چینل 12 کے فوجی نامہ نگار نیر ڈوری نے کہا کہ اہم عبرانی خبروں کے بلیٹن سے پہلے قیدیوں میں سے ایک کی صحت کے بگڑنے کے اعلان کا وقت اتفاقیہ نہیں ہے اور یہ اس نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے جو حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری ہے۔

القسام بریگیڈز نے قابض فوج اور اسرائیلی شہریوں سمیت چار افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ان میں دو فوجی بھی شامل ہیں جو 2014 میں غزہ پر جارحیت کے دوران پکڑے گئے تھے۔

القسام بریگیڈز کی طرف سے اس سے قبل جو اعلان کیا گیا تھا اس کے مطابق گرفتار صہیونی فوجیوں میں ھدار گولڈن، شاؤل ارون، اویرا منگیسٹو اور ہشام السید شامل ہیں۔ دونوں فوجیوں کو سنہ2014ء کی غزہ جنگ کے دوران جب کہ دو سول اسرائیلیوں کو 2015ء کو غزہ کی سرحد عبور کرکے اندر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan