Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

القسام بریگیڈز کے نائب کمانڈر رائد سعد شہید ہو گئے

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزحمت “حماس” نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سرکردہ کمانڈر اور دوسرے درجے کے رہنما رائد سعد قابض اسرائیل کی ایک جارحانہ فضائی کارروائی میں شہید ہو گئے۔ یہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے قابض دشمن غزہ میں خونریزی کا بازار گرم کیے ہوئے ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کے دن غزہ شہر کے مغرب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ قابض فوج نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ شہدا میں رائد سعد بھی شامل تھے جنہیں اس نے حماس میں تیاری کے شعبے کا کمانڈر اور سات اکتوبر کی مزاحمتی کارروائی کے معماروں میں سے ایک قرار دیا۔

حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے حماس کے یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو خطاب میں کہا کہ مجاہد کمانڈر رائد سعد جنہیں ابو معاذ کے نام سے جانا جاتا تھا اپنے ان ساتھیوں سمیت شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اس وقت نہایت کٹھن ایام اور شدید اذیت ناک حالات سے گزر رہی ہے۔ غزہ میں صہیونی جارحیت اور نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں ستر ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن پر قابض دشمن کی نفرت اور مجرمانہ سفاکیت نے رحم نہیں کیا۔ ان شہدا میں تازہ ترین نام عظیم کمانڈر رائد سعد کا ہے۔

خلیل الحیہ نے شہید کمانڈر کی عظیم صفات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رائد سعد نے اپنی پوری زندگی دین اور وطن کے لیے وقف کر دی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعد نے دہائیوں تک قابض دشمن کے تعاقب کے باوجود ثابت قدمی سے مزاحمت جاری رکھی نہ ان کے عزم میں کمزوری آئی نہ ان کی استقامت میں لغزش پیدا ہوئی۔

رائد سعد القسام بریگیڈز کے ان تاریخی رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک تحریک کی عسکری ساخت کی تشکیل اور مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سنہ 2000ء میں شروع ہونے والی دوسری فلسطینی انتفاضہ کے دوران انہوں نے مزاحمتی گروہوں کی تنظیم نو اور عسکری صف بندی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

قابض اسرائیل نے گذشتہ برسوں میں متعدد بار رائد سعد کو شہید کرنے کی کوشش کی۔ ان میں سب سے نمایاں سنہ 2006ء کی کوشش تھی جب قابض فضائیہ نے القسام بریگیڈز کی عسکری کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنایا مگر اس حملے میں بھی رائد سعد محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2023ء کے سات اکتوبر کو القسام بریگیڈز نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے تاریخی مزاحمتی کارروائی انجام دی تھی جس کے دوران سینکڑوں مجاہدین نے غزہ کے اطراف قابض اسرائیلی فوجی اڈوں اور بستیوں پر دھاوا بولا۔ اس کارروائی میں سینکڑوں قابض فوجی ہلاک یا گرفتار ہوئے۔ یہ کارروائی غزہ پر اٹھارہ برس سے مسلط ظالمانہ محاصرے اور مقدسات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے خلاف بڑھتی ہوئی صہیونی جارحیت کا بھرپور جواب تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan