Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کے شہریوں کا مامن اللہ قبرستان کی بے حرمتی پر احتجاج

palestine_foundation_pakistan_mamunallah-cemetery-in-occupied-jerusalem5

فلسطینی قومی اور اسلامی جماعتوں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے قریب واقع تاریخی مقدس قبرستان مامن اللہ کی بے حرمتی اور قبریں اکھاڑنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں القدس کے سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مامن اللہ قبرستان القدس کا قدیم ترین اور انتہائی مقدس مقام شمار کیا جاتا ہے جس میں متعدد انبیاء کرام کی قبریں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج نے مظاہرین کا محاصرہ کر لیا، اس موقے پر مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے صہیونی حکام کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ دوسری جانب الاقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ نے بدھ کے روز قبرستان پر اپنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق اسرائیلی فوج نے قبرستان میں موجود قبروں کے ایسی شدید بے حرمتی کی ہے جس کی اجازت کوئی آسمانی مذہب، کوئی عالمی یا ملکی قانون نہیں دیتا، قبرستان پر حملہ کر کے اسرائیل نے اپنے اندوہناک جرائم کی فہرست میں ایک اور اضافہ کیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے اسرائیلی جارحیت کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارا حق ہے کہ ہم قبرستان کے متولی کےساتھ مل کر تمام اکھاڑی گئی قبروں کو دوبارہ بحال کریں، انہوں نے کہا ہم عوامی اور عدالتی راستوں سے اس قبرستان کی حفاظت اور بحالی کے لیے اس وقت تک کام کرتے رہیں گے جب تک قبرستان کو اس کی ضرورت رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan