ماسکو ۔ مرکزاطلاعات فلسطین+-
اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کا ایک وفد کل سرکاری دورے پر روس پہنچا ہے جہاں وہ روسی وزارت خارجہ کے حکام سے مقبوضہ بیت المقدس کی تازہ ترین صورت حال پربات چیت کریں گے۔
حماس کے ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے وفد میں ماسکو میں جماعت کے مندوب کے علاوہ حماس کے بیرون ملک نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق ، رہ نما فتحی حماد اور حسام بدران شامل ہیں۔
بیت المقدس کی صورتحال کے علاوہ وفد روسی حکام سے فلسطینی میدان میں ہونے والی پیش رفت اور روس اور جماعت کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کرے گا۔
حماس کے وفد کا دورہ ماسکو ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین کی جنگ کی وجہ سے روس اسرائیل کےتعلقات میں نمایاں تناؤ دیکھا جا رہا ہے۔
گذشتہ دسمبر کے آخرمیں حماس کے ایک وفد نے دارالحکومت ماسکو کا اسی طرح کا دورہ کیا اور روسی حکام کے ساتھ کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔