Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کی زیارت کے متعلق جامعہ ازھر کے فتوے کو لاگو کیا جائے: عرب ڈاکٹرز

palestine_foundation_pakistan_arab-medical-union

عرب ڈاکٹرزانجمن کی القدس کمیٹی نے عرب دنیا کی اسلامی اور عیسائی مذہبی تنظیموں سے عظیم مذہبی رہنما احمد الطبیب کی جانب سے تصدیق یافتہ مصر کی ازھر یونیورسٹی کے فتوے پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس فتوی کے مطابق جب تک مسجد اقصی پر یہودی قابض ہیں مسلمانوں کے لیے اس کی زیارت ناجائز ہے۔

کمیٹی نے اپنےحالیہ بیان میں اسرائیلی فوج کی کڑی نگرانی اور حفاظتی اقدامات میں 45 یہودی مذہبی پیشواؤں کے مسجد اقصی میں داخل ہونے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنہ 2000 ء میں صہیونی قاتل ایریل شیرون کی جارحیت کی طرح کی کارروائی تھی، انہوں نے کہا کہ اس وقت ایریل شیرون کی اس حرکت پر انتفاظہ اقصی شروع ہوگئی تھی۔

کمیٹی نے صہیونی حکومت کے انتہاپسند یہودیوں کے اقدامات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے القدس کو یہودیانے کے منصوبوں کا کھلم کھلا اعلان کررکھا ہے۔ جبکہ دوسری طرف عالم عرب اس کے رد عمل میں صہیونی ریاست سے بالواسطہ مذاکرات کی بات کررہا ہے۔

کمیٹی نے خبردار کیا کہ مستقبل میں بھی صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی اور دیگر مقدسات کے خلاف دیگر کئی مذموم کارروائیوں کی توقع ہے کیونکہ پورے شہر کو یہودیانے کی پالیسی اور فریم ورک میں یہودی کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے 12 مئی کو نام نہاد یہودی سال کے آغاز کے موقع پر بعض کٹر انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصی کے سامنے یہودی مارچ کے اعلان سے بھی خبردار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan