فلسطین میں رومی آرتھوڈوکس کے مسیحی راہنما اور فلسطینی اساقفہ کےچیئرمین عطاء اللہ حنا نے کہا ہے کہ بیت القمدس صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ بیت القمدس میں یہودی درست درازی سے تمام مسلمانوں اور دنیا کے ہر عزت مند شہری کا نقصان تصور کیا جائے گا۔ بیت المقدس میں ایک پریس بیان میں مسیحی رہنما کا کہناتھا کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری اسرائیلی سازشوں سے صہیونی نسل پرسی کھل کرسامنے آگئی ہے۔ اسرائیل نے بیت المقدس اور القدس کے خلاف سازشوں میں تمام انسانی قدروں کو بھی پامال کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج بیت المقدس میں کھلے عام انسانی حقوق کی پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے، انہوں نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی لگائے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے مذہبی آزادی میں کھلی مداخلت قرار دیا۔ عطاء اللہ حنا نے بیت المقدس کو یہودیانے اور قبلہ اول کی بنیادی کمزور کرنے کی صہیونی سازشوں پر مسلم امہ کہ خاموشی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ عالم اسلام کی خاموشی اسرائیل کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی صدر محمود عباس کے اسرائیل کے ساتھ غیر مشروط تعاون کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔