مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے زیر تعمیر ایک متنازع ریلوے لائن منصوبے میں شامل ایک فرانسیسی تعمیراتی گروپ نے منصوبے سے علاحدگی کا اعلان کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق”فیولیا” نامی فرانسیسی گروپ کے ترجمان نے منگل کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وہ منصوبے سے اس لیے الگ ہو رہے ہیں کہ وہ اس کے لے فنڈز کی فراہمی نہیں کر سکتے.
خیال رہے کہ”فیولیا اسرائیل” نامی فرانسیسی گروپ نے نومبر کے شروع میں اسرائیلی حکومت سے مجموعی طور پر منصوبےکے پانچ فیصد حصے کی تکمیل کا معاہدہ کیا تھا.
فرنچ گروپ کے ترجمان نے تعمیراتی ٹھیکوں اور نقل و حمل سے متعلق منصوبوں کی ذمہ دار کمپنی “ڈان” نے انکشاف کیا تھا کہ فرانسیسی گروپ سیاسی بنیاد پر منصوبے سے الگ ہونا چاہتا ہے. جبکہ فرانسیسی گروپ کے ترجمان نے ڈان کی رپورٹ کی تردید کی ہے. ترجمان نے کہا کہ وہ مالی معاملات کی بنیاد پر منصوبے سے الگ ہو رہے ہیں . علاحدگی کا کسی سیاسی تنازع کے ساتھ کوئی تعلق نہیں.