Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں عالمی یہودی کانفرنس کے انعقاد پر انتباہ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-jewish-zionist

اسرائیل کے تعاون سے دنیا بھر کے یہودیوں کی عالمی یہودی کانفرنس دو روز بعد مقبوضہ بیت المقدس میں منعقد ہو رہی ہے. چودھویں بین الااقوامی جیوش کانفرنس میں دنیا بھر سے یہودی مندوبین شرکت کریں گے.
دوسری جانب فلسطین میں القدس کی اسلامی ـ مسیحی کمیٹی نے “انٹرنیشنل جیوش کانفرنس” کے القدس میں انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عرب اور مسلم امہ کے لیے ایک سنگین سازش قراردیا ہے.
کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسن خاطر نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ “اسرائیل صرف فلسطین یا دنیا میں دیگرممالک میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے اور مذہبی شعائر کے خلاف نفرت ہی نہیں کر رہا بلکہ ایک سازش کے تحت اب مسلمانوں کے فلسطین میں شعائر پر براہ راست حملہ آور ہو چکا ہے. اس کی تازہ مثال رمضان المبارک کے مقدس میں ماہ میں مقبوضہ بیت المقدس جیسے مسلمانوں کے مذہبی مرکز میں بین الاقوامی یہودی کانفرنس کا انعقاد ہے”.
انہوں نے کہا کہ اگست کا مہینہ القدس کے خلاف صہیونی سازشوں اور یہودیوں کی مسلمان دشمنی کے واقعات کے حوالے سے تاریخی طور پر سیاہ ترین ایام کی یاد لیے ہوئے ہے. جہاں مسجد اقصیٰ کی ایک یہودی انتہا پسند کے ہاتھوں ہونے والی خوفناک آتش زدگی کاواقعہ انہی دنوں میں آیا وہیں مغربی کنارے میں حرم ابراھیمی میں یہودیوں کے ہاتھوں ہوئے قتل عام کی بھی یاد تازہ کر رہا ہے. نیز بیت المقدس میں مسجد عین سلوان پر بھی یہودیوں نے انہی ایام میں حملےکیے تھے اور مسجد کا ایک حصہ شہید کر دیا تھا، اور اب دنیا بھرکے یہودیوں کو بھی انہی ایام میں القدس میں جمع کیا جا رہا ہے اورمسلمانوں کے مذہبی شعائرکا مذاق اڑایا جا سکے.
ڈاکٹر حسن خاطر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں منعقدہ یہودی کانفرنس محض یہودی قیادت کا ایک اجلاس نہیں بلکہ اپنی نوعیت کی خطرناک کانفرنس ہے. اس کا مقصد یہودی ریاست کے تحفظ کے لیے اسے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہے.
اسلامی ـ مسیحی کمیٹی کے چیئرمین نے عالم اسلامی کی جانب سے القدس کے تحفظ سے متعلق کوئی قدم نہ اٹھانے پر مسلمان حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.ان کا کہنا تھا کہ یہ امرنہایت افسوسناک ہے کہ اسرائیل دنیا بھر کے یہودیوں کو بیت المقدس میں جمع کر رہا ہے جبکہ مسلمان ممالک مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے آج تک ایک بھی ٹھوس قدم نہیں اٹھا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan