Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں انعقاد پر احتجاج، ترکی نے سیاحت کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

palestine_foundation_pakistan_ertugul-gunay-turkeye28099s-tourism-and-culture-minister

ترکی نے اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کی بین الاقوامی سیاحت کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں رواں ماہ بیس تاریخ کو ہونے والی اس کانفرنس پر اعتراض کرتے ہوئے ترک وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ انتہائی سیاسی اہمیت کے حامل اس شہر کو سیاحت سے جوڑنا کسی طور درست نہیں۔ اس سے قبل اسرائیل نے اس کانفرنس کے القدس میں انعقاد کا اعلان کر رکھا تھا۔ ترک وزیر سیاحت اور ثقافت اورٹل گنائے نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کا رکن ہے مگر اس مرتبہ اس کا کوئی نمائندہ اس سیاحتی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتہائی سیاسی اہمیت کے حامل شہر مقبوضہ بیت المقدس کا انتخاب درست نہیں۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس ہر چھ ماہ بعد منعقد کی جاتی ہے۔ کانفرنس کے بائیکاٹ کی وجہ بتاتے ہوتے ان کا کہنا تھا ’’ کانفرنس کے آغاز سے قبل ہی انتہائی افسوسناک بیان دیے گئے ہیں، ہم سیاحت پر توجہ دینا چاہتے ہیں ناکہ سیاست پر‘‘ انہوں نے کہا کہ ہماری عدم شرکت سے کانفرنس کے منتظم ملک یعنی اسرائیل کو ایک واضح پیغام جائے گا، واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں سال مئی کو تنظیم کی رکنیت حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور اسپین بھی اس کانفرنس میں عدم شرکت کا اعلان کر چکے ہیں۔ تاہم ان ممالک کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس میں کانفرنس کے انعقاد کی وجہ سے ’’اسرائیل اور فلسطین کے مابین مذاکرات میں کسی پیچدگی کے خطرے‘‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ترکی کا حالیہ بائیکاٹ بین الاقوامی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ اس کی جانب سے اسرائیل کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کے مقاطعے کی وجہ میں سانحہ فریڈم فلوٹیلا بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے رواں سال 31 مئی کو غزہ جانے والے عالمی بحری امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا میں شریک ترک بحری جہاز ’’ماوی مرمارہ‘‘ پر حملہ کر کے 09 ترک رضا کاروں کو شہید اور 30 کے لگ بھگ افراد کو زخمی کردیا تھا، جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں سخت کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan