مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل بُدھ کوقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز محلے میں ایک اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کیا کمپیوٹر اور متعدد فائلیں ضبط کر لیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے سکول کے اوقات میں ینگ مسلم ویمنز سیکنڈری سکول پر دھاوا بول دیا اور اس کی پرنسپل اکرام الوحیدی کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری فلسطینی وزارت تعلیم کے دفتر کے ملازمین سے ملاقات کے بہانے کی گئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے سکول کی تنصیبات کے معائنہ کے دوران متعدد کمپیوٹر اور فائلیں ضبط کیں۔
قابض افواج نے دو اساتذہ لما ابو السعود اور غدیر الجولانی کو “المسکوبیہ” تفتیش اور حراستی مرکز میں پیشی کے لیےسمن ارسال کیے۔