Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس عرب دنیا کا دارالحکومت کی تقریب پر اسرائیلی فوج کا حملہ

iof-arresting-palestinians مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس شہر کو”عرب دنیا کا دارالحکومت” قرار دینے کی تقریبات پراسرائیلی فوج اور پولیس کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جعمرات کے روز بیت المقدس میں منعقدہ ایک تقریب پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے دھاوا بول کر خیمے اکھاڑ پھینکے، جبکہ تقریب کے شرکا پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تشدد سے بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق بیت القدس عرب دنیا کا دارالحکومت کے عنوان سے تقریبات گذشتہ چند روز سے جاری تھیں، جن پر وقتا فوقتا اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے مسلسل حملے کیے جاتے رہے ہیں تاہم گذشتہ روز بیت القمدس میں اس سلسلے کی آخری تقریب پر اسرائیلی فوج ٹوٹ پڑی اور شرکا پر نہایت وحشیانہ انداز میں تشدد کیا۔ سامان کی توڑ پھوڑ کی اور کئی افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب بیت المقدس میں “مرکز برائے سماجی و اقتصادی حقوق” نے صہیونی فوج کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کی ثقافتی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پر اسرائیلی فوج کا حملہ بنیادی شہری حقوق پر کھلا ڈاکہ ہے۔ فلسطینیوں کو اپنی ثقافتی اور مذہبی تقریبات کے انعقاد کا پورا حق حاصل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بیت المقدس عرب دنیا کا مشترکہ دارالحکومت ہے جس پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، فلسطینی عوام القدس کے عرب دنیا کے دارالحکومت قرار دینے کی تقریبا کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan