گزشتہ روز شہادت پانے والے جہاد اسلامی کے عسکری ونگ ’’القدس‘‘ بریگیڈ کے دو مزاحمت کاروں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ابراہم نجار اور ابراہیم نصر گزشتہ روز ایک جہادی آپریشن کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔ نماز جمعہ کے بعد دونوں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جنازے کے شرکاء نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے والے دونوں نوجوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی انتظامیہ نے پہنچنے والی ایمبولینسوں کی کافی دیر روکے رکھنے کے بعد دونوں کی نعشیں اٹھانے کی اجازت دی تھی۔