Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس اورمسجد الاقصیٰ کا دفاع عالم اسلام کا شرعی فریضہ ہے ۔مسجد الاقصیٰ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراس کا دفاع واجب ہے۔

press-release1 القدس اورمسجد الاقصیٰ کا دفاع عالم اسلام کا شرعی فریضہ ہے ۔مسجد الاقصیٰ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراس کا دفاع واجب ہے۔ قاضی احمد نورانی صدیقی (مرکزی رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان) مسجد الاقصیٰ کو صرف خطرہ ہی نہیں بلکہ یہودی مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اسرائیلی غاصب حکومت بیت المقدس میں یہودیوں کو غیر قانونی طور پر آباد کر رہی ہے ،اور یہودی مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کو تعمیر کرناچاہتے ہیں۔ کلب جواد (مرکزی رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان) کراچی (پ۔ر)القدس اورمسجد الاقصیٰ کا دفاع عالم اسلام کا شرعی فریضہ ہے ۔مسجد الاقصیٰ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراس کا دفاع واجب ہے۔مسجد الاقصیٰ کو صرف خطرہ ہی نہیں بلکہ یہودی مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اور مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کو تعمیر کرناچاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤںقاضی احمد نورانی صدیقی اور کلب جواد نے غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے کی سازش اور بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کے خلاف اتوار کے روز کراچی پریس کلب پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت اور شر پسندانہ اقدام کی جس قدرمذمت کی جائے کم ہے،اورغاصب صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھنے سے روکنا انتہائی شرمناک فعل ہے۔انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیطان بز رگ امریکہ کی ایماء پر غاصب اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ (قبلہ اول )کے گرد سرنگیں کھودنا شرع کر دی ہیں اورمسجد کو منہدم کر کے ہےکل سلیمانی کی تعمیر کامنصوبہ بنایا جا رہا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو سراپا احتجاج بن جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی خاموشی انتہائی شرمناک فعل ہے،مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام مسجد الاقصیٰ کی صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والی بے حرمتی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔اور امریکہ اوراس کی ناجائز اولاداسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیمیں مسجد الاقصیٰ کو اسرائیل کی جانب سے منہدم کئے جانے کے اقدامات کے خلاف اپنا رد عمل ظاہر کریں۔ اور امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کو اس کے ناپاک عزائم سے روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan