الشیخ صالح عاروری کی رہائی اسرائیل سے کسی ڈیل کے نتیجے میں عمل میں نہیں آئی۔ الشیخ صالح عاروری اسیران کے اہم رہنما ہیں ان کیخلاف مہم شرمناک ہے۔
ان خیالات کا اظہار انسانی اور اسیران کے حقوق کی محافظ تنظیم” الاحرار ”کے ڈائریکٹر فواد خفش نے بیان میں کیا۔ انہوں نے الشیخ صالح عاروری کی رہائی کو اسرائیلی حکومت سے ڈیل کا نتیجہ قرار دیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوںنے کہا کہ الشیخ صالح عاروری نے اٹھارہ سال اسرائیلی جیلوں میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں اسرائیلی حکام نے 2007ء میں صرف تین ماہ کے لیے رہا کیا تھا۔ انہیں ایک سو دن کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ الشیخ عاروری جیل میں اسیران کے رہنما تھے اسرائیلی جیل حکام نے انہیں رہا کرتے وقت سو مرتبہ سوچا ہو گا۔