’’عوامی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی ‘‘کے سربراہ جمال خضری نے مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے خلاف اسرائیلی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے – انہوں نے اخباری بیان میں کہاہے کہ اسرائیلی عدالت کی جانب سے الشیخ رائد صلاح کو 9ماہ قید کی سزا سنانے کامقصد ہر اس آواز کو دبانا ہے جو مسئلہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اٹھتی ہیں – جمال خضری نے کہاکہ اسرائیلی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی ہے اور اس کا ٹارگٹ اسلامی شعائر ،آثار ، مساجد اور اسلامی اداروں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں – جمال خضری نے عرب ممالک سے الشیخ رائد صلاح کے دفاع کے لئے کردار ادا کرنے کامطالبہ کیاہے-