Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

الخلیل میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ، قابض اسرائیل کی بربریت عروج پر

غزہ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

فلسطینی اسیران کے امور سے متعلق اداروں نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران الخلیل گورنری کے شمال میں واقع بلدہ بیت امر میں دو سو سے زیادہ فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا اور ان سے تفتیش کی۔

اسیران کے اداروں کے مطابق قابض اسرائیل کی طرف سے پورے غرب اردن میں جاری منظم گرفتاریوں اور موقع پر تفتیش کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور ان میں خطرناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اداروں نے بتایا کہ بلدہ بیت امر نے گذشتہ رات سے اب تک ایک نہ ختم ہونے والا جارحانہ حملہ سہہ رکھا ہے۔ اس دوران قابض اسرائیل کے سپاہیوں نے وسیع سطح پر فیلڈ انویسٹی گیشن کی کارروائیاں کیں جن کا نشانہ مقامی عینی شاہدین کے مطابق دو سو کے قریب شہری بنے جن میں شہداء کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

ان فیلڈ انویسٹی گیشن کارروائیوں کے ساتھ نہ صرف شہریوں پر بدترین تشدد اور بہیمانہ مار پیٹ کی گئی بلکہ گھروں کی قیمتی اشیاء کو بڑے پیمانے پر توڑا پھوڑا گیا، جسے قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں سے نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لیے گئے اور گاڑیوں و برقی آلات کو بھی ضبط کر لیا گیا۔

قابض فوج نے متعدد گھروں کو عسکری بیرکوں میں تبدیل کر دیا اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، اس کے ساتھ ایسے پمفلٹ بھی پھینکے جن میں براہ راست دھمکیاں شامل تھیں۔

گرفتاریوں کے دوران قابض اسرائیلی سپاہیوں کی وحشیانہ سفاکیت اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔ انہوں نے فلسطینی معاشرے کے ہر طبقے کو نشانہ بنایا جن میں بچے، خواتین اور بزرگ شہری تک محفوظ نہ رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan