الخلیل – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج کے جنوبی الخلیل کے شہر الظاہريہ میں دھاوا بولنے کے دوران ایک نوجوان شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیل کی فائرنگ سے محمد راجح نصر اللہ، عمر 20 سال، شہید ہو گیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی کہ ان کے عملے نے الظاہريہ میں ایک نوجوان کو پیٹ میں گولی لگنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے علاقے کے ایک طبی مرکز منتقل کرنے کے بعد دورا ہسپتال بھیجا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی۔
مزید برآں ایک اور نوجوان کو ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعداسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اسی دوران شمالی الخلیل کے شہر سعیر میں نوجوانوں اور قابض اسرائیل کی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں، جبکہ شمالی الخلیل کے صوريف شہر اور الخلیل کی بلدیہ کی مضافات پر قابض فوج نے دھاوا بولا۔
