صہیونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوانوں کی ’’ بیت حجای‘‘ کی کارروائی میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ صہیونی فوج کے ذرائع نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ الخلیل شہر میں مقبوضہ علاقے ’’ حجای‘‘ کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں چار اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ فوجی ذرائع کے اعلان کے مطابق زخمی ہونے والے چار فوجیوں میں دو کی حالت نازک تھی ان کے سینے پر گولیاں لگی تھیں۔ جن میں سے ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد قابض اسرائیلی حکام کی ہدایت پر صہیونی فوج نے الخلیل شہر کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا اور کامیاب کارروائی کے بعد موقع سے غائب ہو جانے والے فلسطینی مزاحمت کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔