Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الخلیل اور رام اللہ میں کی گئی کارروائی پر القسام بریگیڈ کی مجاہدین کو مبارک باد

palestine_foundation_pakistan_victory6

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے ملٹری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے الخلیل اور رام اللہ میں یہودی آباد کاروں پر کی گئی دلیرانہ کارروائی پرمجاھدین کو مبارک باد دی ہے. غزہ سے مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منگل کی شام الخلیل میں اور بدھ کی شام رام اللہ میں یہودی آباد کاروں پر القسام بریگیڈ کے مجاھدین کی دلیرانہ کارروائی قابل تعریف ہے اوراس پرمجاھدین مبارک باد کے مستحق ہیں. بیان میں کہا گیا کہ رام اللہ میں تازہ حملہ مزاحمت کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کے منہ پرایک نیا چانٹا ہے. بیان میں کہا گیا کہ قابض دشمن کے خلاف مجاھدین کی تازہ کارروائیاں قابل فخر ہیں. القسام بریگیڈ پورے اطمینان اور یقین کے ساتھ یہ اقرار کرتا ہے کہ دشمن کی ریاستی دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف یہ کارروائیاں لائق تحسین ہیں. خیال رہے کہ رام اللہ میں القسام بریگیڈ کے مزاحمت کاروں کی طرف سے یہودی آباد کاروں پر ایک ایسے وقت میں حملہ کیا گیا ہے جبکہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف وسیع پیمانے پرکریک ڈاٶن شروع کر دیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan