قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل سے ایک انیس سالہ ذہنی مریضہ ف لڑکی کو حراست میں لے کرتفتیشی سینٹر منتقل کر دیا ہے.نوعمرسالہ محروسہ امل جمال طقاطقہ پر الزام ہے کہ اس نے الخلیل شہر کے مغرب میں”عتصیون”چوک میں ایک صہیونی فوجی پر تیز دھار آلے سے حملے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا. حراست میں لی گئی لڑ کے اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکی ذہنی مریض ہے اور اسے حراست میں اس وقت لیا گیا جب وہ عتصیون چوک کے قریب موجود تھی. اس دوران سرچ آپریشن میں مصروف قابض کے ایک دستے نے اسے بھی پکڑلیا اور فوجی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے. ذہنی معذور لڑکی امل کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے گرفتاری کے بعد صہیونی حکام سے لڑکی کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں. انہیں بتایا گیا ہے کہ امل طقاطقہ کو بیت لحم میں ایک پولیس سینٹر میں رکھا گیا ہے. امل کے والدین نے بتایا کہ لڑکی طویل عرصے سے نفیساتی مریض ہےاور اس کا ذہنی توازن درست نہیں لیکن صہیونی فوجیوں نے اس کے باوجود اسے حراست میں رکھا ہوا ہے.