Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر حکومتی موقف نظریہ پاکستان اور تحریک آزادی فلسطین سے سنگین غداری کے مترادف ہے۔

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما

0Pala1069

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوام قادری،پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، تنظیم الاخوان سندھ کے رہنما سندھ لئیق احمد ، ایمیٹی انٹر نیشنل کے طارق شاداب اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے مسلم برادری سے فلسطین کی غزہ پٹی سے اسرائیلی محاصرے کے خاتمے کی پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ پٹی پر گذشتہ دس برس سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا محاصرہ قائم ہے جس کے باعث غزہ میں بسنے والے اٹھارہ لاکھ سے زائد معصوم اور نہتے فلسطینیوں کی زندگیاں موت کی سرخ لکیر تک جا پہنچی ہیں لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ایک طرف عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے تو دوسری جانب مسلم برادری بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے مسلم دنیا کے حکمرانوں نے سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ فی الفور ختم کروانے کے لئے مسلم دنیا کے حکمران متحد ہو جائیں اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ بیک ڈور راستوں سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی بجائے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور معصوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے سد باب کریں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر سلامتی کونسل میں دو ریاستی حل کے موقف کو پیش کرنا نظریہ پاکستان کی اساس اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کی نفی ہے ، رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اور ہمیشہ سے قائد اعظم محمد علی جناح کی قائم کی گئی نظریاتی سرحدوں کی پابندی حکومت پاکستان اور پاکستان کے شہریوں کا اولین فریضہ ہے تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لئے پاکستان کی جانب سے دو ریاستی حل کا مطالبہ نظریہ پاکستان سمیت تحریک آزادی فلسطی کے ساتھ سنگین غداری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملیحہ لودھی کے بیان کی وضاحت پیش نہ کی تو سنگین احتجاج کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan