کوئٹہ پ ر فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت آل پارٹیز گول میز کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما آغا حسن بلوچ ، اعزازی مہمان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کمانڈر خدائے داد خان تھے۔ جبکہ کانفرنس سے جمعیت اتحاد العلماء کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء الرحمٰن،معروف دانشور اور کالم نگار امان اللہ شادیزئی، مسلم لیگ ق کے صوبائی رہنما اور سابق ایم پی اے امبروز جان فرانسز، ممتاز عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی، پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما علی بلوچ، جماعت الدعوہ کے صوبائی امیر حافظ محمد قاسم،آل پاکستان مناریٹز الائنس کے رہنما جبران مسیح، اور مجلس وحدت مسلیمن کے رہنماء مولانا ولایت حسین جعفری، مدرسہ رسول اکرم ﷺکے پرنسپل علامہ برکت علی مطھری، ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی سیکریٹری مالیات محمد نعمان اور آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن کے رھنماء ساجد شیرازی شریک ہوئے۔
کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس وقت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر غاصب اسرائیل کی جانب سے بمباری ہو رہی ہے جس میں سینکڑوں معصوم شہری ،بزرگ بچے اور خواتین شہید اور زخمی ہوئے ہیں ۔اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔
اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص آغا حسن بلوچ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا نام ہے جس کا فلسفہ عدل و انصاف پر مبنی ہے معاشرے میں خود کش حملے اور معصوم انسانوں کا قتل عام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ۔بی این پی فلسطینی عوام کی جدوجھد آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے معروف دانشور اور کالم نگار امان اللہ شادیزئی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے اسلامی انقلاب سے خائف ہو کر شیعہ سنی اختلافات کو چھیڑا ۔امریکا نے شام میں بشار الاسد کو ہٹانے کی کوشش کی تاکہ اسرائیل محفوظ ہوجائے ۔اخوان المسلمین نے مصر میں انتخاب جیتا مگر امریکا اور سعودی عرب نے وہاں منتخب جمھوری حکومت کا تختہ الٹ دیا۔کتنا بڑا المیہ ہے کہ پیغمبر اسلام کی سر زمین حجاز پر آج بھی بادشاہ کے نام کاخطبہ پڑھا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق MPA،مسیحی رہنماء امبروز جان فرانسز نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔صوبائی امیر جماعت الدعوہ مولانا حافظ محمد قاسم نے کہا کہ ابھی غزہ میں ظلم ہو رہا ہے قبلہ اول صیہونی قبضہ میں ہے ۔یہود ،مکار اور چال باز ہیں امت مسلمہ انکی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ آل پارٹیز گول میز کانفرنس سے ڈاکٹر عطاء الرحمن ،علامہ جمعہ اسدی،علی بلوچ،کمانڈر خدائیداد خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
کانفرنس کے اختتام پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک مشترکہ قرار دار پیش کی جس میں فلسطین میں جاری اسرئیلی ظلم وبر بریت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرئیلی ظلم و بر بریت کو روکنے کیلئے فی الفور مد اخلت کرے۔
{gallery}plf_quetta{/gallery}