Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’اعلان القدس‘ قابض دشمن کو ہماری سرزمین پر جواز نہیں دے گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل جمعرات کے روز امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ کےدرمیان طے پانے والے ’القدس اعلامیے‘ کومسترد کردیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ نام نہاد القدس اعلامیہ امریکی انتظامیہ اور قابض صہیونی دشمن کی ایک چال ہے جس کا مقصد فلسطینی قوم کے آئینی حقوق غصب کرنا ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ القدس اعلامیہ قابض دشمن کو ہماری زمین پربسنے کے لیے سند جواز نہیں دے گا۔

خیال رہے کہ اپنے دورہ اسرائیل کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم یائرلپیڈ سے ملاقات کی تھی۔ اس موقعے پر’القدس اعلامیہ‘ پر دستخط کئے گئے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے خلاف یکساں موقف اختیار کریں گے اور ایران کر ہرقیمت پر جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے۔

حماس نے دو ٹوک الفاظ میں ’اعلان القدس‘ مسترد کردیا ہے۔ جماعت نے بیان میں واضح کیا ہے کہ نام نہاد القدس اعلامیہ صہیونی ریاست کی اسرائیل کی طرف داری، فلسطینی سرزمین، اسلامی اور مسیحی مقدسات پر صہیونی ریاست کی اجارہ داری میں مدد دینے اور فلسطینی قوم کے آئینی حقوق کو دبانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan