مغربی کنارے میں رام اللہ حکومت کی ملیشیا نے اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف گابی اشکنزئی کو فوجی وفد کے ہمراہ بیت لحم میں دعوت پر مدعو کیا ہے۔ اس دعوت میں صہیونی رہنماؤں نے عباس ملیشیا کی قیادت کے ساتھ ملاقات کی۔ ضلع بیت لحم کے گورنر عبد الفتاح حمایل نے ملاقات اور آج دوپہر کو بیت لحم میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے کے سامنے ملاقات کا اقرار کر لیا اور بتایا کہ رام اللہ حکومت کی ملیشیا کے بیت لحم کے رہنما سلیمان عمران نے اشکنزئی کا خصوصی استقبال کیا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا کے رہنماؤں کے مابین یہ پہلی ملاقات نہیں ہے، عباس ملیشیا کی قیادت اور صہیونی فوج کی درمیانے درجے کی قیادت کے مابین مستقل بنیادوں پر ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اس سلسلے کی آخری ملاقات القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے خلاف کامیاب آپریشن کے فورا بعد بیت لحم میں ہونے والی ملاقات تھی۔