فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے تیونس کے معروف رہنما شیخ راشد غنوشی کو فون کیا اور وطن واپس لوٹنے پر ان کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے جمہوری آزادی کے حصول پر تیونس کی عوام کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ تیونس کی عظیم قوم فلسطینی قوم ان کے وطن کی آزادی کی حامی ہے۔
تیونس کے کرپٹ صدر زین العابدین کے فرار کے بعد وطن واپس لوٹنے والے شیخ راشد غنوشی نے اسماعیل ھنیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیل کے جانب سے معاشی ناکہ بندی اور ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف اہل غزہ کی ثابت قدمی تیونس کی عوام کے لیے مشعل راہ ہیں۔