اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ٹور وینس لینڈ سے مسئلہ فلسطین سے متعلق تازہ ترین سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ بات ہنیہ کو وینس لینڈ سے موصول ہونے والی ایک فون کال کے دوران سامنے آئی، جس کی ایک کاپی فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو موصول ہوئی۔