اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی دو ٹوک انداز میں حمایت کرتا ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے سامراج کے مقابلے اور مظلوموں کی حمایت کے سلسلے میں ایران کے موقف کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ آج ایران خطے اور دنیا میں مثالی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور وہ کوئي چیز چھپاۓ بغیر صراحت کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ وہ حزب اللہ لبنان اور تحریک حماس نیز غاصبوں کے مقابلے میں عراقی عوام کی استقامت کی حمایت کرتا ہے۔ لاریجانی نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک جنگ عراق کے آغاز سے قبل عراق پر حملے پر تنقید کیا کرتے تھے لیکن جنگ کے آغاز اور اس ملک پر قبضے کے بعد ان ممالک نے کوئي بھی موقف اختیار نہیں کیا لیکن اسلامی جمہوریہ ایران واحد ملک ہے جو امریکہ کی کشور کشائي کے فتنے کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور ملت عراق کی حمایت کرتا ہے ۔