جدة – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) 26 فروری 2026 کو اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین کے درخواست پر ایمرجنسی اجلاس منعقد کیا تاکہ اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس الشریف میں غیر قانونی قبضے، آبادکاری اور الحاق کی پالیسیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اجلاس میں اسرائیل کی آبادکاری، فلسطینیوں کی جبری ہجرت، اور مذہبی مقامات پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
OIC نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت، 1967 کی سرحدوں میں آزاد ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے حق کی توثیق کی۔ اجلاس میں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی، متاثرہ علاقوں کی بحالی اور پناہ گزینوں کی واپسی پر زور دیا گیا۔
اجلاس نے اسرائیل کی طرف سے القدس کے مقدس مقامات، UN اور امدادی اداروں پر حملوں کو بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور بین الاقوامی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
OIC نے دو ریاستی حل کی حمایت کی اور رکن ممالک سے کہا کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف سیاسی، اقتصادی اور سفارتی دباؤ ڈالیں۔