Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کے غزہ پر تازہ حملے نئی جنگ کی پیش بندی ہے: برھوم

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman18

می تحریک مزاحمت “حماس” کے ترجمان فوزی برھوم نے غزہ پر اسرائیل کی تازہ جارحیت اورفضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملوں کے ذریعے شہر پر ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی تیاری کر رہا ہے. جمعرات کے روزغزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر بمباری کر کے یہودیوں کی مسجد اقصیٰ پر حملوں سے توجہ ہٹانا ہے.ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ غزہ پر ظالمانہ معاشی ناکہ بندی، طاقت کے بہیمانہ استعمال اور جارحیت کے باوجود فسطیی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکا اور نہ ہی ان کے عزم و استقامت کو شکست دی جا سکی ہے.یہی وجہ ہےکہ اب وہ اندھی طاقت کے استعمال پر اتر آیا ہے. ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کےروز غزہ میں القسام بریگیڈ کے مختلف مراکز پر بمباری کی ہے جس میں کم ازکم چھ فلسطینی معمولی زخمی ہوئے ہیں. مجاھدین یہودی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی وقت اسرائیل کو حیران کن جواب دیا جائے گا. فوزی برھوم نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی دوبارہ کوششوں کی مذمت کی اور لیبیا میں ہونے والے عرب لیگ کےاجلاس سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل سے راست مذاکرات کی حمایت واپس لے.انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے نام نہاد مذاکرات کے بجائے فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور مصالحت کی کوششوں پر زیادہ توجہ دے تا کہ قابض دشمن کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan