خرطوم ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
کل ہفتہ کواسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک اسرائیلی وفد نے گزشتہ ہفتے خفیہ طور پر سوڈانی دارالحکومت خرطوم کا دورہ کیا اور میجر جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوجی قیادت سے ملاقات کی۔
اسرائیلی “کان” چینل نے اطلاع دی ہے کہ نصف سال قبل سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دورہ ہے۔
چینل نے نشاندہی کی کہ “البرھان” کے ایلچی نے گذشتہ فروری میں “اسرائیل” کا دورہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ عبدالفتح البرہان نے تصدیق کی کہ “اسرائیل” کے ساتھ تعلقات سیکورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی تعاون پر مرکوز ہیں۔
جنوری 2021 میں، سوڈان ان عرب ممالک کی فہرست میں شامل ہوا جنہوں نے “اسرائیل” ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش شامل ہیں۔