عمان ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
کل ہفتے کے روز اردن کی الزیتونہ یونیورسٹی نے انجینئرنگ کی تعمیر کے لیے دو بین الاقوامی کانفرنسوں سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ اسرائیلیوں کی شرکت کی وجہ سے کیا ہے۔ ان میں سے ایک کانفرنس دارالحکومت عمان میں اور دوسری واشنگٹن میں منعقد ہو رہی ہے اور ان دونوں کانفرنسوں میں اسرائیلیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
نجی یونیورسٹی میں طلبا ایسوسی ایشن نے “یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلیوں کی وجہ سے کانفرنس کا بائیکاٹ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔
النشامی نے اشارہ کیا کہ عمان میں نارملائزیشن کانفرنس میں اردنی شرکاء نے اپنے تحقیقی مقالے واپس لے لیے ہیں اور یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔
اس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نارملائزیشن کانفرنس سے “ماہرین ڈاکٹر محمد الکسوانی، اور ڈاکٹر محمد حسن کی واپسی” کی تعریف کی۔