Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی نفسیاتی جنگ سے خوف زدہ نہیں،حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: حماس

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman16

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نےایک مرتبہ پھر اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر فوجی کارروائی کی دھمکیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے.حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر قابض اسرائیل کے فوج کشی دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں، تاہم فلسطینی عوام صہیونی دھمکیوں سے ذرا بھی مرعوب نہیں ہوں گے. عرب خبررساں ایجنسی “قدس پریس” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا کہ اسرائیل دھمکیوں کے ذریعے فلسطینی عوام کا مورال دیکھنا چاہتا ہے اور وہ مسلسل دھمکیوں کے ذریعے فلسطینیوں کو ڈرا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ غزہ پراسرائیل کی جارحیت ختم ہوئی ہی نہیں، نئے حملوں کی تیاریوں کا مطلب صرف یہ ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق سے دستبردار ہوجائیں اور قابض اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں. ایک سوال پر ڈاکٹر ابو زھری کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی طاقت کے استعمال کی دھمکیاں نئی نہیں اور فلسطینی عوام بھی اس پر خاموش تماشائی نہیں. اسرائیل نے حملہ کیا تو اپنے دفاع کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے. جنگ ہوئی تو فلسطینی عوام خود کو ہر قسم کی قربانی دینےکے لیے تیار رکھیں گے. فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کو غزہ پر حملے کی دھمکیوں کے انتباہ پر حماس کے ترجمان نے کہا کہ محمود عباس فلسطینیوں کی نمائندگی کھو چکے ہیں وہ صرف اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسرائیل کو متنبہ کر رہے ہیں، عملی طور پر وہ غزہ پر حملے میں اسرائیل کے ساتھ ہیں. ماضی میں بھی وہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ رہ چکے ہیں جس کی حقیقت وکی لیکس نے آشکارا کر دی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan