Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کی فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی میں رکاوٹیں

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
جمعہ کی صبح اسرائیلی قابض حکام نے مغربی کنارے سے سیکڑوں فلسطینیوں کی مقبوضہ شہر القدس آمد میں رکاوٹ ڈالی۔ یہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آ رہے تھے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ  قابض فوجیوں نے القدس کی طرف جانے والی فوجی چوکیوں پر تعینات کیا اور مغربی کنارے سے اقصیٰ تک نمازیوں کی آمد میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے القدس، 48 سرزمین کے رہائشیوں اور مغربی کنارے اور غزہ کی محدود تعداد میں فلسطینیوں تک محدود ہے جو خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوسکت ہیں۔

مسجد اقصیٰ مسلسل آباد کاروں اور اسرائیلی قابض افواج کے حملوں اور دراندازی کا شکار ہے۔

جمعرات؛ 900 سے زائد آباد کاروں نے قابض پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، جنہوں نے نمازیوں پر حملہ کیا اور ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan