Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی عباس ملیشیا کی کارروائیوں کی تعریف

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-with-zionist-israelis

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطین صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ امریکی تربیت یافتہ ملیشیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عباس ملیشیا اسرائیل کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قابض فوج کے وسطیٰ علاقے کی کمانڈ کے سربراہ ”جنرل آوی مزراحی” نے عباس ملیشیا اوراسرائیلی فوج کے درمیان مغربی کنارے میں جاری سیکیورٹی تعاون بالخصوص مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں مغربی کنارے میں قائم یہودی بلدیاتی کونسلوں کے میئرز نے جنرل مزراحی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صہیونی راہنماؤں نے کہا کہ عباس ملیشیا فی الحال اسرائیلی فوج کے ساتھ بھرپور انداز میں سیکیورٹی تعاون کر رہی ہے تاہم یہ خدشہ موجود ہے کہ عباس ملیشیا کسی بھی وقت اچانک اسرائیلی فوج کے خلاف بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس پر جنرل مزراحی نے انہیں یقین دلایا کہ عباس ملیشیا کے حوالے سے وہ مطمئن رہیں، کیونکہ اس کی تربیت اب اس انداز میں کر دی گئی ہے کہ یہ یہودی آباد کاروں یا اسرائیل کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

مزراحی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی اور کسی بھی قوت کی جانب سے یہودیوں کو خطرات درپیش ہوئے تو فوج بھرپور کارروائی کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan