Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

اسرائیل کی خان یونس، البریج اور غزہ پر وحشیانہ بمباری، درجنوں گھر تباہ

غزہ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے آج ہفتے کی صبح جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس، البریج کیمپ اور مشرقی غزہ میں متعدد فضائی اور زمینی حملے کیے جن میں کئی رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ یہ حملے جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرقی علاقوں پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ قابض فوج کی توپ خانے نے القرارہ اور عیسّان کے محلوں کو بھی نشانہ بنایا، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسی دوران قابض اسرائیل کے ایک ’’کواڈ کاپٹر‘‘ ڈرون نے وسطی غزہ میں واقع البریج کیمپ کے مشرقی حصے پر بم گرائے، جبکہ قابض فوج نے غزہ کے مشرقی علاقوں اور البریج کیمپ میں متعدد رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا، جس سے درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے۔

گزشتہ روز جمعہ کو بھی قابض اسرائیل کے حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں تین وہ تھے جو پہلے کے حملوں میں زخمی ہوئے تھے، جبکہ دو نئے حملوں میں جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ منصوبہ بندی کے تحت ہونے والے جنگ بندی معاہدے نے سنہ 2023ء کی 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی قابض اسرائیل کی دو سالہ نسل کشی کی جنگ کو بظاہر ختم کیا۔ یہ جنگ امریکہ کی مکمل پشت پناہی کے ساتھ لڑی گئی۔

اس وحشیانہ جنگ کے نتیجے میں اب تک 68 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ غزہ کی 90 فیصد شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق اس کی دوبارہ تعمیر پر تقریباً 70 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan