Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی محمد حسین محنتی، محفوظ یار خان، میجر(ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق حسن،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر ہمدانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری،آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، اتحاد اہلسنت کے رہنما مفتی مسرور ہاشمی، نظام مصطفی پارٹی کے رہنما الحاج محمد رفیع، جعفر یہ الائنس کے رہنما سید شبر رضااور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اینکرپرسن وصحافی معید پیرزادہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز تسلط کو تسلیم کرنا مسئلہ کشمیر کی حیثیت کو کمزور کر دیگا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان فلسطین پالیسی پر قائداعظم کے موقف کی تجدید کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسرائیلی سرمایہ کاری کے اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں ۔برطانوی مفادات کے محافظ اسرائیلی حمایت میں نکل کر آ رہے ہیں۔

رہنماؤں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قومی اسمبلی میں دیئے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ جس میں وزیر خارجہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل کو پاکستان کی پالیسی قرار دیا تھا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بانیان پاکستان نے اسرائیل کو غاصب قرار دیا ۔ ہم دو ریاستی حل کی تلاش میں کیوں ہیں؟انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں، سابق جرنیلوں کے بعد اب صحافی بھی اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے بنیادی نظریہ پر حملہ ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ فلسطین و کشمیر کے حق کےخلاف اٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کریں گے۔ معیدپیرزادہ کا اسرائیل کی حمایت میں بات کرنا پاکستان کے خلاف گہری سازش کو آشکار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب جان لیں مسئلہ فلسطین عرب حکمرانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری مسلم اُمّہ کا مسئلہ ہے۔پاکستان کو عرب حکمرانوں کی اسرائیل دوست پالیسی پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہحکومت اسرائیل کی حمایت میں بات کرنے کو سنگین جرم قرار دے۔پاکستان میں موجود اسرائیلی گماشتوں کےخلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan