مقبوضہ بیت المقدس – مرکز اطلاعاتِ فلسطین
اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح وسطی غزہ کی پٹی کے ایک سرحدی علاقے میں چھوٹے پیمانے پر دراندازی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دو ٹینکوں کے ذریعے چار بکتر بند بلڈوزر ایک فوجی چوکی سے وسطی غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ کے مشرقی سرحدی علاقے میں داخل ہوئے۔
بھاری مشینری نے زرعی اراضی کو برابر کرنے اور کھودنے کا کام شروع کیا، جو سرحدی باڑ سے کئی میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔
غزہ کے کسانوں کو شکایت ہے کہ سرحد پر اس طرح کی اسرائیلی فوجی دراندازی ہمیشہ ان کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچاتی ہے اور انہیں اپنی زمینوں پر کام کرنے سے روکتی ہے۔
غزہ کے سرحدی علاقے بار بار اسرائیلی فوج کی دراندازی اور گولہ باری کی زد میں رہتے ہیں، جو فلسطینی مزاحمت اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی مفاہمت کی علی الاعلان خلاف ورزی ہے۔