رام اللہ کی فوجی عدالت نے طولکرم کیمپ کے فلسطینی قومی سکیورٹی کے کارکن مصعب جمیل کو تین سال قید کی سزا دی ہے ان پر اسرائیلی فوج کو مطلوب ایک شخص کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ خریوش نامی فلسطینی سکیورٹی اہلکار پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ ’’عزالدین القسام بریگیڈ‘‘ کے محمد مصطفی خریوش کی مدد کی ہے۔ واضح رہے کہ القسام بریگیڈ کے مطلوب مصطفی کو ستمبر 2009ء میں گرفتار کیا گیا تھا جن پر ایک اور کارکن عدنان سمارہ کی مدد کا الزام لگایا گیا تھا۔