ایرانی صدر محمود احمد نژاد نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی حملے کا نتیجہ میں اسرائیل کو دنیا کے جغرافیے سے مٹا کر دم لیں گے۔ انہوں نے یہ بیان اپنے قطر کے دورے کے موقع پر دیا۔
انہوں نے قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے خلاف اٹھایا جانے والا کسی بھی اقدام کا نتیجہ اسرائیل کو دنیا کے نقشہ سے مٹنا ہو گا، انہوں نے کہا اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف کچھ بھی کرنے کی صلاحیت نہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکی حکومت کسی بھی وقت علاقے پر حملہ کر سکتی ہے، اس کے لیے وہ کسی کی اجازت کا انتظار نہیں کرینگے، مگر اہم بات یہ ہے کہ انہیں کوئی بھی ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گا۔
واشنگٹن میں اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ اسرائیل زوال کی طرف بڑھ رہا ہے اور وہ انتہائی مشکل وقت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کے کامیاب ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
ایرانی صدر نے امیر قطر کو ایرانی بنی ہوئی ’’نانو سکوپ‘‘ خریدنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچ ممالک ایسی ممالک ایسی سکوپ بنا رہے ہیں جس سے انتہائی چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی دیکھی جا سکتی ہے۔