Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید

پاکستان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس قابض ریاست کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطین پر غیر قانونی صیہونی قبضے کی حمایت اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ بے وفائی ہے۔

چیئرمین سینیٹ برائے امور خارجہ کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر صیہونی ازم کے خلاف اور صیہونی ازم کی تباہ کاریوں کو دنیا کے سامنے لانے اور اس کے خلاف عالمی مزاحمتی تشکیل کیلئے منعقدہ ویڈیو کانفرنس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس قابض ریاست کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطین پر غیر قانونی صیہونی قبضے کی حمایت اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ بے وفائی ہے ۔

انھوں نے کہا پاکستان مظلوم فلسطینیوں اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ان کی خودمختاری کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہےاورمکمل حمایت کرتا ہے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف اسی صورت میں آسکتا ہے جب بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جائے، سینیٹر مشاہد حسین سید نے فلسطین اور کشمیر کی مزاحمتی تحریکوں کو ان کی جدوجہد میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمیں یقین ہے کہ ہم مشترکہ جدوجہد سے اس بوسیدہ نظام کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan