Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کو ترکی کے دشمنوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: ترک صحافی

palestine_foundation_pakistan_turkey-israel-flag

ترکی کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار عبداللہ بزکورت نے اپنےایک تازہ مضمون میں اسرائیل کو ترکی کے لیے نہایت خطرناک ملک قرار دیا ہے. اخبار “ٹوڈائز زمن” میں شائع مضمون میں وہ لکھتے ہیں کہ “اسرائیل ایک خطرناک ملک ہے، یہ دوستی کےقابل نہیں ترکی اسے اپنے اولین دشمنوں کی فہرست میں شامل کرے”. ترک صحافی کا کہنا ہےکہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، اس کی وجہ سے اسرائیل کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے. انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیل ترکی کو توڑنےکے لیے علیحدگی پسند کردوں کی حمایت اور ان کی مالی اور اسلحے سے مدد کر رہا ہے. جس سے انقرہ کو اسرائیل کے بارے میں اپنی نرم پالیسی ترک کر کے اسے حقیقی دشمنوں کی فہرست میں شامل کرنا چاہیے. ترک تجزیہ نگار کے مطابق انقرہ کے لیے صہیونی ریاست کی دشمنی کے لیے فریڈم فلوٹیلا پر حملے سے بڑی کوئی مثال نہیں. اسرائیل نے امن اور امدادی مشن پر جانے والے تک رضاکاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا اور ثابت کیا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان دوستی کا کوئی رشتہ موجود نہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan