Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے،وہ دن دور نہیں جب پرچم توحید پوری دنیا پر چھا جائے گا۔

palestine_foundation_pakistan_iso-anti-israel-rally21

اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے،وہ دن دور نہیں جب پرچم توحید پوری دنیا پر چھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا منور علی نقوی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت نکالی جانے والی “یوم مردہ باد امریکہ ـ”ریلی سے کیا۔ریلی نمائش تا پریس کلب تک نکالی گئی،ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں ،بوڑھوں ،جوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء مردہ باد امریکہ ،نامنظور اسرائیل ،قدس کی آزادی تک جنگ رہے گی امریکہ کی بربادی تک اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے،مظاہرین نے ہاتھوں مےں امریکہ اور اسرائیل مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جاری مہم میں مختلف طلبہ تنظیموں سمیت آج 16مئی کو آئی ایس او نے یوم مردہ باد امریکہ ریلی نکالی ،واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ملک کی طلباء تنظیموں کی جانب سے اسرائیل نامنظور مہم میں پاکستان کے ہزاروں با ضمیر افراد نے امریکا اور اسرائیل کو مسترد کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو نیست و نابود ہونا چاہئیے اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں،شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین مولانا منور نقوی کا کہنا تھا کہ موجودہ دنیا کے حالات جتنی تیزی سے بدل رہے ہیں ،لگتا ہے کہ دنیا کو ایک بڑی خوشخبری عالم انسانیت کے لےے بڑے خطرے اسرائیل کے وجود کے خاتمے کی صورت میں ملنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے فرمایا تھا کہ جب تک کلمہ توحید پوری دنیا پر نہیں چھا جاتا ہمارا جہاد جا ری رہے گااور شاید اب وہ وقت دور نہیں کہ جب کلمہ توحید پوری دنیا پر چھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم اور اسرائےل کی جنایت کاریاں حد سے بڑھ چکی ہیں اور مسلم امہ اور بالخصوص عرب حکمران اسرائیل کے خلاف کوئی بھی عملی کام کرنے سے گر یزاںنظر آتے ہےںبلکہ یہ لوگ اسطرح کے کام سر انجام دے رہے ہیں کہ جس سے اسرائیلی درندگی کو ہوا مل رہی ہے۔مصر کی جانب سے فلسطینیوں کے لےے زیر زمیں سرنگوں کو لوہے کی موٹی موٹی دیواروں سے بند کر نا اور اس میں زہریلی گیسو ں کا چھوڑنا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ عرب حکومتیں مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔

palestine_foundation_pakistan_iso-anti-israel-rally11

palestine_foundation_pakistan_iso-anti-israel-rally-lhr

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan