اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی مصری سرحد کی طرح اردن کی سرحد کےساتھ بھی الیکٹرانک باڑ کے منصوبے کی منظوری دیں گے. ان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں آنے والی تبدیلیوں کے بعد اسرائیل کی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے. مصری سرحد کے ساتھ باڑ کےساتھ اردن اور اسرائیل کے درمیان سرحد پربھی باڑ لگائی جائے گی. اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق نے فوج اور سیکیورٹی انتظامیہ کی توجہ بھی اردنی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کی جانب مبذول کرائی ہے. انہوں نے فوج اور بارڈر حکام سے کہا ہے کہ وہ باڑ لگانے کی طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی خاکہ تیار کریں اور حکومت کو بتائیں کہ اس منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی. اخبار کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے اردن کی سرحد پر الیکٹرانک باڑ لگانے کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے حکومتی اجلاس میں کیا. اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود تھی. نیتن یاھو نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مصر کی طرح اردنی سرحد سے بھی فلسطینی مزاحمت کار اسلحہ اسمگل کر کے فلسطین منتقل کر رہے ہیں جس کی روک تھام کے لیے اسی طرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس پر اس سے قبل مصری سرحد کےساتھ کیا جا رہا ہے. ذرائع کے مطابق اردنی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کے منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کے لیے نیتن یاھو نے فوجی قیادت کےہمراہ وادی اردن اور سرحد کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے.