اسرائیل نے فوج کے جنگی مقاصد کے لیے زیراستعمال “اپاچی” ہیلی کاپٹرز کو ٹینک شکن میزائلوں کے ساتھ ساتھ افراد کو براہ راست ٹارگٹ کرنے والے میزائلوں سے لیس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی اخبار”ہارٹز” نےا پنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل جلد امریکا سے اانسانوں کو براہ راست نشانہ بنانے والے میزائل خریدے گا، جو اپاچی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سے استعمال کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اسرائیلی فوج کے پاس موجود اینٹی ایئر کرافٹ اور ٹینک شکن میزائلوں سے زیادہ طاقتور ہوں گے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اپاچی ہیلی کاپٹروں کا اصل اسلحہ امریکا کے تیارکردہ اینٹی ایئر کرافٹ اور اینٹی ٹینک میزائل ہیں، جو امریکا کے “ھیلفائر” ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داغے جاتے ہیں۔ یہ میزائل کنکریٹ کی مضبوط ترین عمارات اور ٹینکوں کے اندر داخل ہو کردھماکا کرنے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔