Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اسرائیل کا ظلم مسلسل بڑھ رہا ہے، اسلامی ممالک متحد ہوں: مولانا فضل الرحمان

مردان(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اس کی عالمی سطح پر اہمیت ہے، ملک کو پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ملکی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔
سربراہ جے یوآئی نے کہاکہ عالمی طاقتوں کے جبر سے غریبوں پر کیا جانے والا مہنگائی کا ظلم واپس لینا ہوگا، قوم کے اندر خود اعتمادی اور ملک کی قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائزہ ریاست ہے اس کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے، یہ دہانیوں سے فلسطین پر ظلم ڈھا رہا ہے، یہ ظلم کرتے کرتے ایران تک پہنچ چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، مسلمان فاتح ہیں اور فاتح رہیں گے، بیت المقدس ایک دن مسلمانوں کا ہوگا انشاء اللہ وہاں عبادت کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan