اسرائیل نے تل ابیب میں متعین ترک سفیر کو طلب کر کے اس سے ترکی میں اسرائیل مخالف فلم نشر ہونے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں متعین سفیر احمد اوگوز چلیکول کو اسرائیلی نائب وزیرخارجہ ڈانی ایالون نے اپنے دفترمیں طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
ڈانی ایالون نے کہا کہ انہیں ترکی میں نشر ہونے والی اسرائیل مخالف فلم پر شدید افسوس ہے، ترکی اس امر کی وضاحت کرے کہ آیا ایسی فلم جس میں اسرائیل دشمن قراردیا گیا ہو اس کے نشر کیے جانے کی اجازت کیوں فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم قابل مذمت ہے اور اس میں یہودیوں پر تنیقد اور اسرائیل پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
صہیونی نائب وزیرخارجہ کہا کہ فلم میں جو کچھ دکھایا گیا ہے، وہ حقیقت کے منافی اور اسرائیل کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ “الفراق” کے عنوان سے ریلیز ہونے والی اس فلم میں فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینیوں پر یہودیوں کے مظالم کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔