اسرائیلی پولیس اور خصوصی فوجی دستوں کی نگرانی میں انتظامیہ کے بلڈوزروں نے نقب کے گاؤں عراقیب پر ایک مرتبہ پھر دھاوا بول کر 40 سے زائد گھروں کو منہدم کر دیا، سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے اس گاؤں کو مسلسل چھٹی مرتبہ منہدم کیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے صہیونی جارحیت کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے معلوم ہوتا ہے کہ انتہاء پسند یہودی کسی صورت فلسطینیوں کی اس گاؤں میں موجودگی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ متعصب یہودی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا اور ان کی گاڑیوں کو علاقے سے دو کلومیٹر دور کھڑا رہنے پر مجبور کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے رکھا۔ اس موقع پر عراقیب کی دفاعی کمیٹی کے ترجمان عواد ابو فریح نے کہا کہ ان کھدائیوں کا مقصد یہودیوں کے لیے زرعی اراضی مہیا کرنا ہے۔